جےنوا ۔ 28 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے نائب ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر رمیش راجسنگھم نے کہا ہے کہ شام میں کووڈ19-کے بڑے پیمانے پر بھیلاو پر انتہائی تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کی سلا متی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام سے جاری کردہ کووڈ ۔19 کے اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ شام میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ریلیف کوآرڈینیٹرنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزےد بتایا کہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات ، موت کے نوٹسوں اور تدفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی اطلاعات ان سب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل معاملے سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔دریں اثنا ، صحت کارکنوں کے پاس مناسب ذاتی حفاظتی سامان کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولیات کی کمی کے باعث کورونا وائرس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔