اقوام متحدہ کی شامی صورتحال پر تشویش

123

اقوام متحدہ ۔ 22 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث ایک ملین افراد محاصرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ چھ ماہ قبل ایسے افراد کی تعداد نصف ملین بتائی گئی تھی۔ تاہم جولائی کے بعد سے صرف حلب میں ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس خانہ جنگی میں پھنس کر رہ گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے شام میں جاری اس بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والی انسانی المیے کی صورتحال کو انتہائی پریشان کن قرار دے دیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ شامی فوج شہریوں پر حملوں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی مرتکب ہو رہی ہے۔ عالمی طاقتیں اس تنازعے کے پرامن حل کے لیے کوشاں ہیں۔