اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی نے لیبیا سے انخلا پروازوں کو دوبارہ شروع کردیا

61
United Nations

جنیوا ۔17اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سات ماہ کی معطلی کے بعد پناہ گزینوں کو لیبیا سے باہر لے جانے کے لئے انخلا پروازوں کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی کی نمائندہ لیڈی میسیک نے کہا کہ افریقی ممالک سے آنے والے153 مہاجرین کو نائیجیریا منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایجنسی نےمہاجرین کے ایک اور گروپ کو بھی ہنگامی صورتحال میں منتقل کیا ہے ۔