- Advertisement -
جینیوا۔ 18 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں بد ترین انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ رواں برس 1.5 ارب ڈالر کے فنڈ کا مطالبہ کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے کانگو کے لئے نمائندہ نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ادارے کے موجودہ وسائل کانگو کے دن بدن بڑھتے بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ یہ افریقی ملک کانگو نے 1960ءمیں بیلجیم کے تسلط سے آزاد ہونے کے بعد سے داخلی طور پر خانہ جنگی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=86088
- Advertisement -