اقوام متحدہ ۔28اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش یوکرین پہنچ گئے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش نے ٹویٹ کیاکہ وہ روس کا دورہ کرنے کے بعد یوکرین پہنچ گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی امداد کو بڑھانے اور جنگ والے علاقوں سے شہریوں کے انخلا کو محفوظ بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ جنگ جتنی جلدی ختم ہو گی، اتنا ہی یوکرین، روس اور دنیا کے لیے بہتر ہے ۔