اقوام متحدہ کے سربراہ کا مراکش میں زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

68
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔9ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ نے مراکش میں زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل ان مشکل وقتوں میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ اقوام متحدہ مراکش کی حکومت کی متاثرہ آبادی کی مدد کرنے کی کوششوں میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکریٹری جنرل متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ انتہائی دلی تعزیت کا اظہاراور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔