اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا تنازعہ کشمیرمذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

239

اقوام متحدہ ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے مقبوضہ وادی کی تشویش ناک صورتحال کے حوالے سے انتونیو گوتریش کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج وادی میں کرفیو ختم کرکے مواصلات کا نظام بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے مذکرات کریں، کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی پالیسی میں کوئی تبدیل نہیں آئی اور عالمی ادارہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہشمند ہے۔