27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریش برکس سربراہی اجلاس میں...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریش برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روسی شہر کازان پہنچ گئے

- Advertisement -

کازان۔23اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریش برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے جنوب مغربی شہر کازان پہنچ گئے ۔تاتارستان کی ریاستی کونسل کی پریس سروس نے بتایا کہ دارالحکومت کازان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمہوریہ تاتارستان کی ریاستی کونسل کے چیئرمین فرید مخمیت شین نے یواین سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا۔16 ویں برکس سربراہی کانفرنس جو اس ایسوسی ایشن میں روس کی سربراہی کی اہم تقریب ہے، کازان میں 22 تا 24 اکتوبر منعقد ہو رہی ہے۔

برکس گروپ کی بنیاد 2006 میں برازیل، روس، بھارت اور چین نے رکھی تھی جس میں جنوبی افریقا نے 2011 میں شمولیت اختیار کی ۔ یکم جنوری 2024 کو مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بھی اس کے مکمل رکن بن گئے۔ کازان سربراہی اجلاس میں برکس کے نئے اراکین سمیت 30 سے زیادہ ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515832

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں