اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسرائیل اور غزہ پر جنگ بندی پر عملدرآمد کی اپیل

216

اقوام متحدہ۔15مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپیل کی کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی پائیدار سیاسی حل ہمیشہ کے لیے دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانے اور تشدد کے تباہ کن سلسلے کو ختم کرنے کا باعث بنے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں سیکرٹری جنرل نے اسرائیل اور غزہ پر ہفتے کو ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیا۔ انہوں نے معاہدے کا خیر مقدم اور تشدد سے متاثر ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعیزت کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل نے کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے مصر کے کلیدی کردار اور قطر، لبنان اور امریکا کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور سابقہ معاہدوں اور سیاسی افق کی بحالی کی اہمیت کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کا کا اعادہ کیا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے پائیدار سیاسی حل ہی دیرپا امن اور ہمیشہ کے لیے تشدد کے تباہ کن سلسلے کے خاتمے کا باعث بنے گا۔