اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی فلپائن میں چرچ پر حملے کی مذمت

72

نیویارک۔ 28 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے فلپائن میں ایک چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے مجرموں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لانے اور انہیں سخت ترین سزا دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے فلپائن کی حکومت کو اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی فلپائن کے علاقے بینگسامورو میں ایک چرچ پر دو بم حملوں میں 20 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق داعش نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔