اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورے کے دوران انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ ان کے دورے سے عالمی تعاون کو مزید متحرک کرنے میں مدد ملے گی۔