اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ کی سیلاب زدگان کیلئے تیسری امدادی پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی

98

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی سیلاب زدگان کے لئے تیسری امدادی پرواز پیر کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان لے کر آنے والی پرواز کا استقبال یو این ایچ سی آر، دفتر خارجہ اور حکومت سندھ کے نمائندوں نے کیا۔ اس سے قبل پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ کی طرف سے انسانی امداد کی چار طے شدہ پروازوں میں سے دو پروازیں پیرکی صبح پاکستان پہنچیں تھیں۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ان پروازوں کا استقبال قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرمیتھی، یو این ایچ سی آر کے نمائندہ بابر بلوچ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ریلیف اور بحالی رسول بخش چانڈیو اور وزارت خزانہ، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے نمائندوں نے کیا۔

پاکستان نے سیلاب متاثرین کے لئے یو این ایچ سی آر کی طرف انسانی امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ادارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔