اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں پاکستانی فلم فیسٹول شروع ہو گیا

115

نیویارک ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹرز میں پاکستانی فلم فیسٹول شروع ہو گیا ہے جس کی افتتاحی اور استقبالیہ تقریب میں پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اقوام متحدہ میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں ، پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان ایلیاسن مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فلم فیسٹول کا انعقاد کرنے پر پاکستانی مشن کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات دنیا بھر کے عوام کے مابین افہام وتفہیم کو بہتر بنانے اور اسے فروغ دینے میں بڑااہم کردار ادا کرتی ہیں ۔