26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںالحرمین الشریفین کے امام گرمی کے باعث خطبے اور نماز کے دورانیے...

الحرمین الشریفین کے امام گرمی کے باعث خطبے اور نماز کے دورانیے کو کم رکھیں،عبدالرحمٰن السدیس

- Advertisement -

مکہ المکرمہ ۔11جون (اے پی پی):سعودی عرب میں عالم اسلام کی مقدس ترین مساجد الحرمین الشریفین کے امور کے نگران شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے ان مقدس مقامات کے اماموں کو سخت گرمی کی وجہ سے جمعے کے خطبات اور نمازوں کو مختصر کرنے کی ہدایت کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شیخ السدیس نے اپنے بیان میں اس سال شدید گرمی کے دوران عازمین حج کی ریکارڈ تعداد اور بزرگ اور کمزور حجاج کی موجودگی کے باعث بہت سے حجاج کو صحن، چھت اور کھلے مقامات پر نماز ادا کرنی ہوگی۔

انہوں نے نمازیوں کی سہولت کے لیے تلاوت کے دورانیے کو کم کرنے اور اذان و نماز کے درمیان وقفہ کم کرنے کی ہدایت کی ۔ عبدالرحمٰن السدیس آئمہ پر زور دیا کہ وہ شدید گرمی کے دوران جمعے کے خطبےاور نماز کو مختصر رکھ کر اللہ کے مہمانوں کی صحت اور حفاظت کو ترجیح دیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں مقدس مساجد کا منبر مسلمانوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، یہیں سے وہ اسلام کی حقیقی تعلیمات اور اس کے متوازن نقطہ نظر کو حاصل کرتے ہیں، لمبے وعظ کی وجہ سے نمازیوں اور سامعین کی توجہ ختم ہو جاتی ہے اور آخر تک ابتدائی حصے بھول جاتے ہیں

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474901

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں