الحمدللہ آئی ایم ایف سے 9 ماہ کے لئے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ طے پاگیا ہے،یہ انتظام زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط، معاشی استحکام اور ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے گا،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

185
وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ آئی ایم ایف سے 9 ماہ کے لئے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ طے پاگیا ہے۔یہ انتظام زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط، معاشی استحکام اور ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے گا۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ا ن کی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تعاون اور اشتراک پر آئی ایم ایف ایم ڈی اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں