23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزالحمرا آرٹس کونسل میں میوزیکل ایوننگ کا انعقاد،ساحر علی نے پرفارم کیا

الحمرا آرٹس کونسل میں میوزیکل ایوننگ کا انعقاد،ساحر علی نے پرفارم کیا

- Advertisement -

لاہور۔15فروری (اے پی پی):الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں جمعرات کی شام میوزیکل ایوننگ کا انعقاد ہوا جس میں گلوکار ساحر علی بگا نے پرفارم کیا۔ ترجمان کے مطابق لائیو پرفارمنس میں ڈھول کی مخصوص تھاپ پر شرکاء نے بھنگڑا ڈالا۔

اس موقع پر ساحر علی بگا نے کہا کہ الحمرا میں پرفارم کرنا ہمیشہ قابل تحسین ہے۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری نے کہا کہ الحمرا ہمیشہ آ رٹ اورآرٹسٹ کی ترویج میں اپنا کردار نبھاتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ الحمرا کے پلیٹ فارم سے پیش کیے جانے والے فیملی پروگرامز اپنا جدا گانہ مقام رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

شرکاء نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا عوامی تفریح کے لیے تمام صلاحیتیں اور وسائل کا احسن انداز میں استعمال کرتاہے،عوام کی کثیر تعداد نے پروگرام کو رونق بخشی۔ترجمان کے مطابق عوامی امنگوں کے مدنظر الحمرا معیاری پروگرام کے تسلسل کو جاری رکھے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=439934

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں