- Advertisement -
لاہور۔25جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام الحمرا میلوڈیز کا پروگرام ( کل )26جنوری جمعہ کے روزمنعقد کیا جائے گا۔ترجمان الحمرا کے مطابق پروگرام میں نامور گلوکار فیض میاندار خان پرفارم کریں گے۔
جمعرات کو جاری بیان میں ترجمان نے بتایاکہ پروگرام میں عوامی شرکت الحمرا میلوڈیز کی کامیابی کا ثبوت ہے۔انہوں نے بتایا کہ الحمرا میلوڈیز ہفتہ میں تین روز بدھ،جمعرات اور جمعہ کو پیش کیا جاتا ہے۔
- Advertisement -
پروگرام میں شرکت کے لئے کوئی بھی خواہش مند آرٹسٹ اپنی رجسٹریشن کروا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں براہ راست پرفارم کرنا نوجوانوں میں اعتماد کے اضافہ کا باعث ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=433175
- Advertisement -