- Advertisement -
لاہور۔2فروری (اے پی پی):الحمرا کے پروگرامز میں نئی نئی جہتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔الحمرا میلوڈیز کی کامیابی اس کے تسلسل سے ممکن ہوئی۔
ترجمان کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا میلوڈیز کے تازہ ایڈیشن میں نامور گلوکاراعجاز حسین آفریدی نے پرفارم کیا،اعجاز حسین آفریدی کی آوازسامعین کی سماعتوں کو متاثرکرتی رہی۔
- Advertisement -
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے الحمرا میلوڈیز کی پذیرائی کرنے پر بے پناہ شکر گزار ہیں،
پروگرام کی کامیابی ٹیم ورک سے ممکن ہوئی۔الحمرا فنون لطیفہ کی پرموشن کے لئے نئے نئے اقدام اٹھا رہا ہے۔الحمرا کے پروگرامز میں نئی نئی جہتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=435958
- Advertisement -