القاعدہ، برطانیہ اور یورپ کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے، برطانوی وزیر دفاع

128

لندن ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) برطانیہ کے وزیر دفاع نے یورپی ملکوں میں القاعدہ دہشت گرد گروہ کی منصوبہ بندی کے بارے خبردار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القاعدہ کی موجودہ پوزیشن کے تحت یہ گروہ ، برطانیہ اوریورپ کے لئے براہ راست خطرہ ہے۔ اس دوران مائیکل فیلن نے افغانستان میں برطانوی افواج کی موجودگی کی ایک اہم وجہ بھی القاعدہ کی سرگرمیوں کو قرار دیا۔برطانوی وزیر دفاع نے دعوی کیا کہ القاعدہ نے افغانستان کے ان جنوبی علاقوں میں بھی ٹریننگ کیمپ قائم کردئے ہیں جہاں اس سے قبل برطانوی افواج کی چھاو¿نیاں موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ اس وقت افغانستان سمیت، شام، یمن اور دنیا کے دوسرے علاقوں میں بھی دہشت گرد کارروائیاں انجام دینے کی تیاری میں مصروف ہے۔