اللہ کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اپنے گھر بلایا، نواز شریف

230

لندن۔27اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اس نے ایک بار پھر اپنے گھر بلایا، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں حاضری دی، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔

یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نواز شریف نے کہا کہ کافی عرصے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کا موقع ملا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستان کی قوم پر اپنا رحم کرے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈز پچھلے بیس سالوں سے دیکھ رہے ہیں، ان کی ڈیمانڈز کا کوئی سر پیر نہیں۔