الپائن کلب آف پاکستان کی کوہ پیما ساجد سدپارہ کو نانگا پربت چوٹی سرکرنے پر مبارکباد

99

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابوظفرصادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کو نانگا پربت چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے وہ آئندہ اور مزید چوٹیاں بھی عبور کریں گے۔ 8125 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے ۔

جس کو ساجد سد پارہ نے پیر کی صبح سات بجے بغیر آکسیجن کے اور لیڈ روپ فکسنگ ٹیم کے ایک حصے کے طور پر کامیابی کے ساتھ سر کیا ہے۔ واضح رہے کہ ساجد سدپارہ لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ہیں۔