- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) الہام خان نے گن اینڈ کنٹری کلب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا انڈر18- کا ٹائٹل جیت لیا، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گن اینڈ کنٹری کلب میں کھیلے گئے انڈر18- کے فائنل میچ میںالہام خان نے موسیٰ چوہدری کو6-1 اور 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا، انڈر 14- کے ایونٹ میںسبحان بن سالک نے سید محمد احمد کو 6-0 اور 6-1 سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا،جونیئرڈبلز کے فائنل میں الہام خان اور موسیٰ چوہدری نے سمیع زین اور سبحان بن سالک کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6192
- Advertisement -