الیکشن مہم کے دوران منتخب عوامی نمائندوں‘وزراءاور پارٹی سربراہ پر یک طرفہ پابندی جگ ہنسائی ہے،وزیر داخلہ

135
APP64-23 ISLAMABAD: September 23 – Federal Minister for Interior Ch Nisar Ali Khan addressing press conferece. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مہم کے دوران منتخب عوامی نمائندوں‘وزراءاور پارٹی سربراہ پر یک طرفہ پابندی جگ ہنسائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے‘اگر الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی نہیں کرسکتا تو پابندی لگانے کی کیا ضرورت ہے ۔جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران ٹیکسلا ضمنی الیکشن کے حوالے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میرے حلقے ٹیکسلا میں ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں لیکن میرے اس حلقے میں داخلے پر پابندی ہے لیکن ہمارے مخالف عمران خان جو ایم این اے اور پارٹی سربراہ بھی ہیں ان پر بھی پابندی لگائی گئی تھی اسکے باوجود وہ ٹیکسلا گئے اور جلسے سے خطاب کیا ۔اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان پر چیچہ وطنی ضمنی الیکشن مہم میں جانے پر پابندی لگائی تھی لیکن وہ وہاں گئے اور جلسہ کیا ‘اگر الیکشن کمیشن اپنے فیصلوں پرعمل درآمد کرانے کی پوزیشن میں نہیں تو پھر کیوں پابندی لگا کر جگ ہنسائی کروا رہا ہے ۔