الیکشن کمشن نے دو صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو تبدیل کردیا

149
Election Commission

سیالکوٹ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ کے دو صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران تبدیل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر گیپکو (ایم اینڈ ٹی) فواد اسلم کو ریٹرننگ آفیسر پی پی 46 سیالکوٹ تھری مقررکر دیا گیا ہے،قبل ازیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سجاد احمد اس حلقہ سے آر او تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرورکو پی پی 47 سیالکوٹ IV کے ریٹرننگ آفیسر مقررکیا گیا ہے جو اس سے پہلےڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن سے ریٹرننگ افسر تھے۔