اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے عام انتخابات کو بروقت اور صاف و شفاف انداز میں منعقد کرانے کیلئے اقدامات میں تیزی لایا ہے اور انتخابی فہرستوں کے مسودہ کی تیاری کے بعد 41 حلقہ جات کی عبوری حلقہ بندیاں جاری کر دی ہیں اور ان پر 25 اپریل تک اعتراضات طلب کر لئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2016ءکی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان پر اعتراضات و سماعت کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔