اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں لیڈرز ٹرینرز کی تین روزہ ٹریننگ شروع ہوگئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ٹریننگ کا انعقاد پاکستان الیکٹورل اکیڈمی و ڈیموکریٹک پریکٹسز،ریسرچ و مینجمنٹ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کیا گیا ہے جس میں 20 آفیسران بطور لیڈر ٹرینر تربیت حاصل کرنے کے لئے شریک ہیں۔
یہ لیڈرز ٹرینرز بعد ازاں ملک بھر میں 2423 ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کروائیں گے۔