الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں4دن کی توسیع کردی

176
اسلام آباد کیپیٹل پولیس ،ایف سی ،رینجرز اور پاکستان فوج کے افسران و جوان اپنے فرائض سر انجام دیں گے

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں 4 دن کی توسیع کردی۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوام کی سہولت کے پیش نظر 4 دن کی توسیع کی گئی ہے۔اب امیدوار 20 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔