الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

191
Election Commission

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کی مختلف شقوں کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی موخرکردیئےہیں۔