اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی عملہ کے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔ الیکشنز ایکٹ 2017 ایکٹ کے سیکشن (2) 13 کے تحت پریذائیڈنگ افسر/اسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کے پاس سمارٹ فون موجود ہوگا جو کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر/ریٹرننگ افسر / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سے رابطے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ پولنگ اسٹیشن پر نتائج کے اعلان کے وقت فارم 45 کو تصویر لے کر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ریٹرننگ افسر کو بھیجی جائے گی۔ اگر پریذائیڈنگ افسر کے پاس اسمارٹ فون موجود نہ ہوتو اس صورت میں اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی تاکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن (2) 13 پر عمل درآمد ہو سکے۔
پریذائیڈنگ افسر /اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسراس بات کو یقینی بنائے گا کہ انتخاب کے روز اس کے سمارٹ فون کا لوکیشن فیچر فعال ہو اور فارم 45 کی تصویر لیتے ہوئے بھی سمارٹ فون کا لوکیشن فیچر فعال ہو۔ پریذائیڈنگ افسر/اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرپولنگ اسٹیشن میں پولنگ یجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لے گا۔پریذائیڈنگ افسر/اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرفارم 45 کی تصویر کو فوری طور پر معلقہ وٹس ایپ نمبر پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجے گا۔ نیٹ ورک سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر/اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرپولنگ سٹیشن پر سگنلز کی بحالی کا انتظار نہیں کرے گابلکہ فوری ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے گا تا کہ پولنگ ریکارڈ بشمول فارم 45 کو بروقت جمع کروا سکے تاکہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن ـ90 پر عملدرآمد یقینی بنایا جا ئے۔
پریذائیڈنگ افسر/اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرفارم 45 اصل ریٹرننگ افسر کو جمع کروائے گا اور فارم 45 کی تصویر فرانزک تفصیلات کے ساتھ ریٹرننگ افسر کو دکھائے گا۔ایسے تمام معاملات جن میں پریذائیڈنگ /پریذائیڈنگ افسرخراب نیٹ ورک سگنلز کے باعث فارم 45 کی تصویر ریٹرننگ افسر کو بذریعہ وٹس ایپ نہ بھیج سکا۔ ریٹرننگ افسر پریذائیڈنگ افسر/ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرکے سمارٹ فون سے فارم 45 کی تصویر کی تمام فرانزک تفصیلات لے گا اور تمام فرانزک تفصیلات کو ریکارڈ کا حصہ بنائے گا۔