الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے دورانیہ کو مزید کم کر دیا ، اب حلقہ بندی کی حتمی اشاعت 30نومبر کوہوگی

94
Election Commission

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت و فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندی کےکام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لئے حلقہ بندی کے دورانیہ کو مزید کم کر دیا ہے ، اب حلقہ بندی کی حتمی اشاعت 30نومبر کوہوگی ۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق حلقہ بندی کےدورانیہ کو کم کرنے کامقصد جتنا جلدی ممکن ہو سکے الیکشن کا انعقاد ہے ۔اس تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کا شیڈول بھی اعلان کر دیا جائے گا۔