اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 18 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی درخواست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی جانب سے دی گئی ہے اور کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے انہیں طلب کیا ہے۔