26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںالیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں...

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب تک پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی

- Advertisement -

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب تک پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ انتخابات میں حصہ لینی والی جماعتوں اور اُمیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے۔

ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس حلقہ میں پولنگ یکم جون کو ہوگی اور انتخابی نتائج آنے تک پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی ہوگی۔اسی طرح کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584517

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں