21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںالیکشن کمیشن کا انتخابات میں تاخیر کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے...

الیکشن کمیشن کا انتخابات میں تاخیر کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قراردیتے ہوئے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کوجاری بیان میں کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں کی مکمل تردید کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی اور من گھڑت ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415132

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں