الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے الیکشن آفس پر بم حملے کانوٹس ،رپورٹ طلب

131
Election Commission

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے الیکشن آفس پر بم حملے کانوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے الیکشن آفس پر بم حملے کی رپورٹ چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کی ہے تاکہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت کارروائی کی جاسکے۔