23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںالیکشن کمیشن کے چاروں ممبران سبکدوش ہو گئے، نئے ممبران کا تقرر...

الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران سبکدوش ہو گئے، نئے ممبران کا تقرر 22ویں ترمیم کے تحت کیا جائیگا ، ریٹائرڈ ججوں کے علاوہ ٹیکنو کریٹ اور سابق بیورو کریٹ بھی ممبر بننے کے اہل ہونگے ، نئے ممبران کا تقرر 5سال کیلئے ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12جون(اے پی پی)الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اپنی چار سالہ مدت پوری کر کے سبکدوش ہو گئے ۔ نئے ممبران کا تقرر 22ویں ترمیم کے تحت کیا جائیگا جس میں ریٹائرڈ ججوں کے علاوہ ٹیکنو کریٹ اور سابق بیورو کریٹ بھی ممبر بننے کے اہل ہونگے ۔ نئے ممبران کا تقرر 5سال کیلئے ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب سے جسٹس (ر) ریاض کیانی ، سندھ سے جسٹس (ر)محمد روشن عیسانی ، خیبرپختونخوا سے جسٹس (ر) شہزاد اکبر خان اور بلوچستان سے جسٹس (ر) فضل الرحمان اپنی چار سالہ مدت پوری کر کے (آج) پیر کو اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔ ان ممبران نے 13جون 2011ءکو بطور ممبر الیکشن کمیشن حلف اٹھایا تھا۔ ان کی مدت 12جون کو ختم ہوگئی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8514

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں