26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینالیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی لانچ قابل فخر ، یہ خلائی سائنس اور...

الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی لانچ قابل فخر ، یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی لانچ کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپارکو نے آج پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل ای او- ون سیٹلائٹ جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر، چین سے خلاء میں روانہ کر دیا ہے جو پوری قوم کے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار کی پیشنگوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سپارکو کی سربراہی میں یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک پر مبارکباد دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں