الیکٹرون لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 60 فیصد کمی

92
Stock market
Stock market

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) رواں سال 2018ءکی پہلی ششماہی کے دوران پاک الیکٹرون لمیٹڈ (پی اے ای ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 60 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2018ءکے دوران کمپنی نے 409 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران پی اے ای ایل کا بعداز ٹیکس منافع 1016 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ءکی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں 2018ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں 60 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن 2 روپے کے مقابلہ میں 0.78 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔