- Advertisement -
واشنگٹن۔28اپریل (اے پی پی):امریکی ریاست فلوریڈا میں 2 کشتیوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق کلیئر واٹر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے حادثے میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ مقامی پولیس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو اس وقت پیش آیا جب ایک کشتی میموریل کاز وے پل کے بالکل جنوب میں ایک ریت کی پٹی پر رکی کہ اس دوران نجی کشتی نے اسے ٹکر مار دی ،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔حادثے کے وقت فیری میں 40 سے زائد افراد سوار تھے ،تمام زخمی فیری کے ہیں، تمام مریضوں اور مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی کوسٹ گارڈ اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن حادثے کی تحقیقات کریں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588694
- Advertisement -