امریکا ،خام تیل کے نرخوں میں کمی

66

نیویارک ۔ 29 جولائی (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کانگرس کا معاشی بحالی کے نئے اقتصادی پیکج پر غور اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث اقتصادی شرح نمو سست رہنے کے خدشات ہیں۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 19 سینٹ (0.4 فیصد) گرکر 43.22 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 56 سینٹ (1.4 فیصد) کمی کے ساتھ 41.04 ڈالر فی بیرل طے پائے۔