امریکا ،یورپ اور ایشیائ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

99
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 9 مئی (اے پی پی) امریکا ،یورپ اور ایشیائ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ایمانویل میکرون کی بطور فرانسیسی صدر کامیابی ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.01 فیصد بڑھ کر 1227.77 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.02 فیصد بڑھنے کے بعد 1227.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1230 ڈالر فی اونس رہے۔