امریکا اور روس شام کے معاملے پر جلد ایک صفحے پر ہوں گے، مسئلے کے حل کے لیے عالمی گروپ تشکیل دیں گے، صدر پیوٹن

120

ماسکو ۔ 03 ستمبر (اے پی پی)ر وس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے تنازع پر امریکا اور روس کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے بعد جلد ہی دونوں ممالک متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔بلومبرگ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم لمحہ بہ لمحہ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ بات خارج ازمکان نہیں کہ جلد ہی امریکا اور روس شام کے معاملے پر ایک صفحے پر ہوں گے مسئلے کے حل کے لیے عالمی گروپ تشکیل دیں گے۔ادھر جنیوا میں روس اور امریکا کے سفارتی حکام بھی شام میں نئی جنگ بندی پر بات چیت کے لیے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں امریکا اور روس نے شام میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے سے اتفاق کیا گیا ہے