35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا جوہری ہتھیار سازی کے لئے تیار ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا جوہری ہتھیار سازی کے لئے تیار ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنی جوہری ہتھیار سازی کی صلاحیت میں اضافے کے لئے تیار ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ بہت سال قبل ہوجانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ امریکی صدر کے مطابق دوسروں کو پوری آگہی سے قبل ہی امریکا کے جوہری ہتھیار تیار ہوجائیں گے۔ یہ بیان دینے سے قبل وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سرد جنگ کے دوران طے پانے والے جوہری ہتھیار سازی کے سمجھوتے سے وہ علیحدگی اختیار کرنے والے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرمیڈییٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی پر سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن اور سابق سوویت رہنما میخائل گورباچوف نے دستخط کئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118757

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں