امریکا دنیا میں اپنے کم ہوتے ہوئے اثرورسوخ کی بناءپر دیگر ملکوں پر دباو¿ ڈال رہا ہے، روس

103
Russian Foreign Minister
Russian Foreign Minister

ماسکو ۔ 15 اپریل (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں اپنے کم ہوتے ہوئے اثرورسوخ کی بنا پر دیگر ملکوں پر دباو¿ ڈال رہا ہے۔روس کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کے بارے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکی حکام دنیا کے آزاد ملکوں میں کھلی مداخلت کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا وینزویلا کی قانونی حکومت گرانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے بھی درپے ہے۔