35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا روس اور چین پر دباو ڈالنے کے لئے اپنے جوہری اسلحے...

امریکا روس اور چین پر دباو ڈالنے کے لئے اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک روس اور چین پر دباو ڈالنے کے لیے اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدر نے روس پر ایک بار پھر الزام لگایا کہ اس نے 1987ءمیں کئے جانے والے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور امریکا اس معاہدے سے نکل جائے گا۔ البتہ روس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا امریکا ہتھیار تیار کرتا رہے گا ۔یہ ان تمام لوگوں کے لیے خطرہ ہے جنھیں آپ شامل کرنا چاہیں، بھلے وہ چین ہو اور اس میں روس بھی شامل ہو یا کوئی اور جو یہ کھیل کھیلنا چاہتا ہو۔ روس نے تو خود اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118713

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں