واشنگٹن۔28فروری (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ امریکی حکام مصنوعی طور پر روسوفوبک ہسٹیریا کو ہوا دے کر صدارتی انتخابات سے قبل روس میں ملکی سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا میں مصنوعی طور پر پھیلنے والا روسو فوبک ہسٹیریا اس بات کی تصدیق ہے کہ صدارتی انتخابات کے موقع پر ہمارے ملک کی اندرونی سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے پر امریکی حکام کی توجہ مرکوز ہے۔
سفارتخانے نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر اور امریکی انتظامیہ کے دیگر نمائندوں کے روس مخالف بیانات پر سفارت کاروں نے اس طرح کا تبصرہ کیا۔ سفارت خانے نے نشاندہی کی کہ ہم اس طرح کے بیانات کو اندرونی معاملات میں مداخلت کی ایک غیر شائستہ کوشش سمجھتے ہیں۔