امریکا قرارداد 2231 کی من مانی تشریح نہیں کرسکتا، ایران

98

تہران ۔ 09جون (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی اپنی مرضی کے مطابق تشریح کرنے کی امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کوششوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ممالک اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ اپنی مرضی کی تشریح دوسروں پر مسلط کریں۔وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ امریکا نے سلامتی کونسل کی قرارداد2231 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو اس بات کا حق نہیں پہنچتا کہ وہ قرارداد میں میزائلوں سے متعلق شق کی اپنی مرضی کے مطابق تشریح کریں۔