امریکا میں حجاب کا عالمی دن منایا گیا

102

نیویارک ۔ 03 فروری (اے پی پی) امریکی شہر نیو یارک میں حجاب کا پانچواں عالمی دن منایا گیا جس میں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس موقع پر سٹی ہال کے باہرمنعقدہ ریلی میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو، یہودی، عیسائیوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ شامل ہوئے۔ریلی کی منتظم پاکستانی امریکی خاتون سمیعہ بٹ نے کہا کہ اس حجاب ریلی کے ذریعے عام امریکیوں کو حجاب اور مسلمانوں کے بارے میں بہتر آگاہی دینا بھی مقصد ہوتا ہے۔