امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

136

نیویارک ۔ 18 اپریل (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ تعطیلات کے باعث طلب میں کمی ہے تاہم چین کی مستحکم اقتصادی شرح نمو اور ڈالر کی کم شرح تبادلہ کے باعث نقصانات محدود رہے۔ نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 18 سینٹ کم ہوکر 55.71 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 23 سینٹ کمی کے ساتھ 52.95 ڈالر فی بیرل طے پائے۔