امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی

82
wheat

نیویارک ۔ 6 اپریل (اے پی پی) امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارت میں اضافے بارے کوئی واضح ٹائمنگ نہ ہونا ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے مئی کے لیے سودے 7.50 سینٹ کم ہوکر 8.99 ڈالر فی بشل طے پائے۔مکئی کے مئی کے لیے سودے 2.75 سینٹ کم ہوکر 3.62 ڈالر فی بشل پر بند ہوئے۔ سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے مئی کے لیے سودے 3 سینٹ کمی کے ساتھ 4.68 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔