امریکا میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

137

نیو یارک۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران قدرتی گیس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا گزشتہ روز نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج کے تحت قدرتی گیس میں مجموعی طو رپر 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2.876 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے جو جولائی کے آغاز سے لیکر اب تک سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ دو ہفتوں میں موسم معمول کے مطابق رہنے کی پیشنگوئی کے بعد قدرتی گیس کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔